ہڈیوں کی مضبوطی صرف دودھ پر منحصر نہیں ہوتی۔ اگرچہ دودھ کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے، لیکن کچھ افراد کو دودھ سے الرجی ہوتی ہے یا وہ lactose ہضم نہیں کر پاتے۔ ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے: کیا دودھ کے بغیر بھی ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھا جا سسکتا ہے؟
قدرت نے ہمیں کئی ایسی غذائیں دی ہیں جو دودھ کے بغیر بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ایسی 10 غذاؤں کے بارے میں جو ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔
■ ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی 10 غذائیں:
1۔ تل کے بیج
چھوٹے مگر طاقتور! تل کے بیج کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہڈیوں کی کثافت (Bone Density) کو بہتر بناتے ہیں۔
▪︎ مشورہ: سلاد، دہی یا روٹی میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ تل کے لڈو بھی بنا سکتے ہیں۔
2۔ مچھلی
مچھلی وٹامن D، کیلشیم، اور omega 3 fatty acid کا بہترین ذریعہ ہیں۔ وٹامن D جسم میں کیلشیم جذب کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
▪︎ مشورہ: ہفتے میں 1-2 بار مچھلی ضرور کھائیں۔
3۔ انجیر (تازہ یا خشک)
انجیر نہ صرف لذیذ ہے بلکہ قدرتی کیلشیم سے بھرپور بھی ہے۔ خشک انجیر خاص طور پر ہڈیوں کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔
4۔ دالیں اور لوبیا
مسور، چنے، ماش کی دال اور لوبیا میں موجود کیلشیم، Magnesium، اور پروٹین ہڈیوں کو اندر سے طاقتور بناتے ہیں۔
▪︎ مشورہ: ہفتے میں کم از کم 3 دن دالوں کو غذا کا حصہ بنائیں۔
5۔ سویابین اور اس کی مصنوعات
ٹوفو، سویا ملک، اور ابلا ہوا سویابین کیلشیم، پروٹین اور فائٹوایسٹروجن سے مالا مال ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کو بڑھتی عمر میں بھی مضبوط رکھتے ہیں۔
6۔ بادام
بادام میں کیلشیم، میگنیشیم، اور صحت مند چکنائیاں پائی جاتی ہیں۔ یہ ہڈیوں کو غذائیت دینے کے ساتھ دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
▪︎ طریقہ استعمال: ناشتے یا سردائی کے طور پر 6-8 بادام روزانہ کھائیں۔
7۔ سبز پتوں والی سبزیاں
پالک، بند گوبھی، ساگ، اور میتھی جیسی سبزیاں کیلشیم، وٹامن K اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء ہڈیوں کی تعمیر اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
▪︎ ماہرین کی رائے: روزانہ ایک پیالہ سبز پتوں والی سبزیاں ضرور استعمال کریں۔
8۔ چیا سیڈز
aseed chia میں موجود کیلشیم اور میگنیشیم ہڈیوں کو قدرتی طور پر طاقتور بناتے ہیں، جبکہ omega 3 fatty acid ہڈیوں کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔
▪︎ طریقہ استعمال: پانی، دہی یا اسموتھی میں ملا کر استعمال کریں۔
9۔ سورج کی روشنی (وٹامن D)
وٹامن D کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتا ہے، اور اس کا بہترین ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ روزانہ 15-20 منٹ سورج کی شعاعوں سے فائدہ حاصل کریں۔
10. کیلا
کیلے میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کو کیلشیم کے ساتھ مل کر مضبوط بناتا ہے۔
دودھ کے بغیر بھی آپ اپنی ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھ سکتے ہیں، بس ضروری ہے کہ آپ متوازن غذا کا انتخاب کریں جس میں کیلشیم، وٹامن D، K، اور میگنیشیم جیسے عناصر شامل ہوں۔ صحت مند ہڈیاں ایک صحت مند زندگی کی بنیاد ہیں، اس لیے اپنی خوراک کو سنجیدگی سے لیجیے۔