درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد کے مراحل جو آپکو معلوم ہونے چاہیے

درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد کے مراحل جو آپکو معلوم ہونے چاہیے



Read in English

آدھے سر کا درد، جو بسا اوقات بہت شدید اور متواتر ہو جاتا ہے، ہمارے سر کی ایک جانب تراٹوں کا باعث بنتا ہے۔ اس سے منسلک علامات میں کمزوری، متلی اور قے آنا اور شور اور روشنی سے حساسیت پیدا ہو جانا شامل ہیں۔ تاہم ایک شدید مرض ہونے کے باوجود اسے جلدی تشخیص سے قابو کیا جا سکتا ہے۔ 

اس کے مندرجہ ذیل 4 مراحل ہیں جن میں اس درد کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے

١. ۔پیش علاماتی مرحلہ جو لوگ درد شقیقہ کا کافی عرصہ سے شکار ہوتے ہیں وہ اسی مرحلے میں درد کے آغاز کو بھانپ لیتے ہیں جس سے اس پر قابو پانا کافی آسان ہو جاتا ہے۔ یہ مرحلہ سر درد کے آغاز سے تقریبا 24 گھنٹے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ اس اسٹیج کی علامات میں تھکاوٹ، بار بار پیشاب آنا، جمایاں آنا اور موڈ میں تبدیلی شامل ہیں۔ 

٢. اورا

یہ اسٹیج سر درد سے بالکل پہلے والے وقت میں ظاہر ہوتی ہے اور اس دوران انسان کو تیز اور آنکھوں میں پڑنے والی روشنیاں نظر آنے لگتی ہیں اور وہ کمزوری محسوس کرتا ہے۔

٣. اگلے مرحلے میں یک طرفہ سر درد شروع ہو جاتا ہے جسے سر درد کی اسٹیج کہتے ہیں

٤. پوسٹ ڈروم پیریڈ

اس اسٹیج کے دوران سر درد ختم ہو جاتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ 

علامات ظاہر ہونے سے پیشتر ہی پوسٹ ڈرومل فیز میں اگر انسان ریسٹ کرے، ذیادہ سے ذیادہ پانی پئے اور اپنی ادویات کا باضابطہ استعمال کرے تو وہ اس کو شدت سے بچا سکتا ہے۔اور اورا کی موجودگی بہت کم ہونے والی علامات میں سے ہے لہذا اپنی جسمانی و ذہنی کیفیت پر غور کریں تاکہ جلد ازجلد اس درد کو جنم دینے والے عناصر کا پتہ چل سکے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مسئلہ انسان کے جینیاتی میک اپ پر بھی منحصر ہوتا ہے لیکن اس کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ اس مسئلے میں تواتر اور شدت کو ادویات سے باآسانی کم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن پھر بھی ہمیں اس صورتحال میں پر سکون ماحول کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ شور و غل سے اور روشنی سے کنارہ کشی اختیار کرنی چاہئے۔ اس کا مستقل علاج تو موجود نہیں مگر غور و فکر کرنے سے اس کو جنم دینے والے عناصر کا پتہ لگانا اور ان سے گریز کرنا، ذہنی دباؤ کو کم کرنے والی ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا اور دوسری موخر الذکر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس کی شدت میں کمی ضرور ممکن ہے۔ 

ہماری شفا فار یو کے ڈاکٹرز سے اس مرض کو زیر بحث لائیں اور اس کی حل کی تمام ضروری باتیں جانیں۔ تو دیر کس بات کی آج ہی رابطہ کریں ۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.