پی پی ای کیا ہے اور یہ کب، کیسے اور کیوں پہننا چاہیئے؟

پی پی ای کیا ہے اور یہ کب، کیسے اور کیوں پہننا چاہیئے؟

پی پی ای پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ کا مخفف ہے جس سے مراد خود کو تحفظ فراہم کرنے والی اشیاء جیسا کہ کپڑے، ہیلمٹ، گوگلز اور دیگر چیزیں شامل ہیں جو کہ پہننے والے کو مختلف انفیکشنز سے بچاتے ہیں۔ پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ الیکٹرکل، فزیکل اور کیمیکل خطرات سے تحفظ فراہم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا میں موجود جراثیم، بائیو ہیزرڈز اور ہیٹ سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ 

پی پی ای کووڈ 19 سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو بچانے کا ایک اہم طریقہ ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق پی پی ای انسان کے جسم، ناک، منہ، آنکھوں اور وائرس اور جراثیم کے درمیان ایک دیوار کا کام کرتا ہے۔ 

پی پی ای کی ضرورت کسی ہوتی ہے؟ 

۔ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کو معائنے کے دوران فیس ماسک پہننا چاہیئے

۔ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد کو کووڈ 19 کے مریضوں کے معائنے کے دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پی پی ای پہننا چاہیے

پی پی ای پہننے کا طریقہ: 

۔ کسی بھی کووڈ 19 یا وائرل ہیمریجک فیور کے مشتبہ یا یقینی کیس کو دیکھتے ہوئے پی پی ای لازمی پہننا چاہیئے

۔ایک پہلے سے ماہر شخص کو اپنی نگرانی میں پی پی ای پہننا اور اتروانا چاہیئے 

۔ پی پی ای کی تمام اشیاء پہلے سے سکرب سویٹ میں موجود ہونی چاہئیں

۔ ربڑ کے جوتے پہننے چاہئیں جو کہ واٹر پروف ہوں اور ان کے اوپر اوور شوز بھی پہنیں

پی پی ای کیسے پہنا جائے؟ 

۔ سکرب کے اوپر غیر ہوا دار گاون پہنا جائے جس کا سائز بالکل آپ کے مطابق ہو

۔ منہ کو ڈھکنے کے لیے میڈیکل ماسک، گوگلز اور فیس شیلڈ کا استعمال کیا جائے

۔ ہاتھوں کی صفائی: 

الف۔ الکوہل پر مشتمل ہینڈ رب: 

20 سے 30 سیکنڈز کیلئے ہاتھوں کو ملیں 

ب۔ واٹر اینڈ سوپ: 

ہاتھوں کو 40 سے 60 سیکنڈز کیلئے دھوئیں 

۔ دستانے اس طرح پہنیں کہ آپ کے بازو کے آستین بھی ڈھک جائیں 

پی پی ای پہننے کی احتیاط: 

۔ پی پی ای کو بار بار ہاتھ لگانے یا چھیڑنے سے گریز کریں 

۔ پھٹے ہوئے یا نقص زدہ دستانے فوری طور پر تبدیل کریں 

۔ ایک مریض کے معائنے کے بعد دستانے تبدیل کر لیں 

۔ نئے دستانے پہننے سے پہلے ہاتھ کو اچھے سے صاف کریں

۔ اگر امپرمی۔ایبل گاون نہ ہوں تو گاون کے اوپر واٹر پروف ایپرون پہن لیں 

۔ کسی بھی ایسے کام کیلئے دو دستانوں کا استعمال کریں جس میں انسانی خون سے رابطہ ممکن ہو یا ڈیڈ باڈی کو ہاتھ لگاتے ہوئے بھی اس چیز کا خیال کریں 

۔ کوڑا کرکٹ یا صفائی ستھرائی کیلئے ہیوی ڈیوٹی/ ربڑ کے دستانوں کا استعمال کریں 

پی پی ای اتارنے کا طریقہ: 

۔ کسی ماہر کی موجودگی میں ہی پی پی ای اتاریں۔ یاد رہے کہ پی پی ای اتارنے والی جگہ پر کوڑا دان لازمی موجود ہو اور دوبارہ استعمال میں آنے والی اشیا کے لیے علیحدہ سے کنٹینر بھی موجود ہو

۔ دستانوں سمیت ہاتھوں کو صاف کر لیں 

۔ آگے کو جھکتے ہوئے ایپرون اتاریں اور دھیان رہے کہ آپکے ہاتھ دوبارہ گندے نہ ہوں 

۔ دوبارہ سے دستانوں سمیت ہاتھ کو صاف کریں 

۔ بیرونی دستانوں کو اتار کر پھینکیں 

۔ گاون اتارنے کیلئے پہلے گرہ کھولیں، پھر اسے پیچھے سے آگے کی جانب کھینچیں اور اندر سے باہر کی جانب رول کریں اور دھیان سے پھینک دیں 

۔ آنکھوں پر موجود اشیاء کو دھاگے کے اندر ہاتھ ڈال کر احتیاط سے اتاریں 

۔ اپنے دستانوں کو صحیح طرح خود کو بچاتے ہوئے اتار کر پھینک دیں 

۔ آخر میں ہاتھوں کو اچھے سے صاف کر لیں 

پی پی ای کی کمی: 

میڈیکل سے متعلقہ تمام اشیاء محض کچھ عرصہ کیلئے بقایا رہ چکی ہیں۔ پی پی ای کی کمی ڈاکٹرز کو اور شعبہ طب کو ایک بہت بڑا خطرہ لاحق ہے۔ شعبہ صحت سے متعلقہ افراد پی پی ای کی کمی کو اپنی توجہ کا مرکز بنائیں اور انہیں پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں 

پی پی ای کو پھینکنا: 

۔ دستانے، ماسکس، اوور شوز اور دیگر اشیا کو عام کوڑا دان میں تب تک ڈالا جا سکتا ہے جب تک یہ بہتے ہوئے خون سے پاک ہوں مگر خون آلود ہوتے ہی  انہیں کلینیکل ڈسٹ بن میں پھینکنا چاہیئے

۔ ایسی پی پی ای جو کہ محض ایک بار استعمال ہو سکے اسے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر عام کوڑا دان میں ڈالنا چاہئیے 

۔ ایسے بیگز کا استعمال کریں جو کہ نارنجی، لال اور پیلے رنگ کے ہوں یا جن پر خطرناک کوڑا کرکٹ کے نشان موجود ہوں 

عالمی بہران کی وجہ سے پی پی ای ویسے ہی کمی کا شکار ہیں۔ شفا فار یو آن لائن ڈاکٹرز سے مشاورت، فارمیسی سمیت ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہیں تا کہ لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور محض ایک نمبر ملا کر یا ویب سائٹ کے ذریعے تمام سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.