بوڑھے افراد کو کورونا وائرس سے کیسے بچایا جائے؟

بوڑھے افراد کو کورونا وائرس سے کیسے بچایا جائے؟

 
کووڈ 19 -جسے سارز۔کوو۔2 بھی کہا جاتا ہے- پاکستان میں اپنے پنجے مزید مضبوطی سے گاڑ رہی ہے اور اس بیماری سے سب ذیادہ متاثر ہونے والے افراد بلاشبہ ہمارے ماں باپ یا دادا دادی یعنی کہ عمر رسیدہ افراد ہی ہوں گے۔ پاکستانیوں کو بچپن سے سکھایا جاتا ہے کہ بڑوں بوڑھوں کی عزت کرنی ہے اور اب ہی وہ وقت ہے جب ہم ان تعلیمات کو بروئے کار لا کر اپنے باپ دادا کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔ بڑی عمر کے لوگ بالخصوص اس بیماری کے ہاتھوں شدید علالت کا شکار ہو سکتے ہیں حتی کہ حالیہ ڈیٹا کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں اس بیماری
کی شرح اموات تقریبا 10 فیصد ہے۔ ماہرین اس کی وجہ مندرجہ ذیل عناصر کو ٹہراتے ہیں: 
 
قوت مدافعت میں کمی 

باقاعدہ ورزش کا فقدان 

صحت کے دیگر مسائل جیسا کہ شوگر یا بلڈ پریشر جس سے قوت مدافعت میں کمی آ جاتی ہے۔ 

پھیپھڑوں کی کارکردگی میں کمی۔ 

آئیے عمر کے لحاظ سے اس بیماری کی شرح اموات پر نظر ڈالتے ہیں: 
 
عمر            شرح اموات 
۔49-40    4•0
۔59-50    3•1
۔69-60    3•6
۔79-70    0•8
۔89-80    8•14
 
اوپر درج ڈیٹا چین، اٹلی اور ایران کے اعداد و شمار کے تجزیے سے حاصل کردہ ہے لہذا عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ بیماری مزید مہلک ہوتی چلی جاتی ہے۔ 

بڑی عمر کے افراد کیلئے احتیاطی تدابیر: 

۔گھر میں محدود ہو کر سماجی دوری اختیار کریں 

 کھانے سے قبل ہاتھ لازمی دھوئیں

 چہرے پر ہرگز ہاتھ نہ لگائیں بالخصوص آنکھوں، ناک اور منہ کو

 مختلف سرگرمیاں اختیار کر کے ذہنی سکون حاصل کرنے کی کوشش کریں

 دن کے وقت گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں

 ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے حتی الامکان گریز کریں اور کسی سے ملتے ہوئے کم از کم 5•1 میٹر کا فاصلہ رکھیں

 علیحدہ بستر یا اکیلے سونے کو ترجیح دیں تا کہ اس بیماریی کا انتقال بچ سکے

بوڑھے افراد کو ان احتیاطی تدابیر پر کیسے آمادہ کیا جائے؟ 

پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں عمر رسیدہ افراد اس بیماری کو بالکل سیریس نہیں لے رہے۔ بہت سے لوگ تو میڈیا کو بلاوجہ پریشان کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے بھی نظر آتے ہیں اور بعض کے خیال میں یہ محض نزلے کی ہی ایک معمولی سی قسم ہے۔ لہذا عمر کے اس حصے میں لوگوں کو سمجھانا بذات خود ایک چیلنج کیونکہ ان کے نزدیک جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا سب سے اہم ہے۔ آئیے جاننے کی کوشش کریں کہ ہم ایسی صورتحال میں اپنے بڑوں کو کیسے راضی کیا جائے؟ 
 

 حقیقت سے آگاہ کرنے کیلئے مستند اعداد و شمار سے بیماری کی نوعیت بتائی جائے۔ 

 انہیں بتایا جائے کہ اکٹھے نماز پڑھنے سے یہ بیماری کیسے پھیل سکتی ہے اور ایسی صورتحال میں ہمارا دین کیا حکم دیتا ہے۔ 

 اہم اور ضروری احتیاطی تدابیر بار بار بتائی جائیں۔ 

 خود ان کے سامنے ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے دکھایا جائے۔ 

ٹیسٹنگ: 

اہم احتیاطی تدابیر میں مشتبہ بڑی عمر کے افراد کا بروقت ٹیسٹ کروانا بھی شامل ہے۔ چونکہ ٹیسٹ کٹس کی عدم دستیابی کے باعث محض شبے کی بنا پر ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے لہذا بیماری کے اثرات کو بھانپنے کیلئے ہم کچھ اور ٹیسٹس کا سہارا لے سکتے ہیں: 
 

 سی۔بی۔سی/وائٹ بلڈ کاونٹ/سالانہ ہیلتھ پینل سکریننگ 

 لیور فنکشن ٹیسٹ/فیٹیگ پینل بیسک یا جسم میں شدید درد کی صورت میں ایڈوانس سکریننگ 

۔پھیپھڑوں کی حالت دیکھنے کیلئے امیجنگ ٹیسٹ جیسا کہ ایکسرے، ایم۔آر۔آئی یا سی۔ٹی سکین وغیرہ 

 شوگر کی۔سکریننگ ۔ بلڈ پریشر کی سکریننگ 

 دل کے امراض کی سکریننگ 

ٹیسٹس کے ساتھ ساتھ اوپر درج احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں تا کہ اس مہلک بیماری سے بچا جا سکے۔ ان اہم معلومات کو اپنے ہم پلہ افراد اور دوستوں سے ضرور شئیر کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ افراد اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ 
 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.