صحت مند خوراک کے بارے میں چند ضروری مشورے

صحت مند خوراک کے بارے میں چند ضروری مشورے

Read in English

 

اچھا اور صحت مند کھانا تو ہر کہیں پہ زیر بحث رہتا ہے مگر یہ ایک ایسا پہلو ہے جسے کم لوگ ہی سمجھتے ہیں۔ صحت مند خوراک وہ نہیں ہے کہ جس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کو پیمانے سے مانپا جاتا ہے اور نہ ہی کسی ایک چیز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔ اچھی اور صحت بخش خوراک کا ایک اہم عنصر اعتدال ہے اور کھانے میں تقریبا ہر چیز کا صحیح مقدار میں استعمال ہے۔ آئیے اسے آسان الفاظ میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

 

کئی غذائی ترکیبات ایک بڑے غذائی گروہ کو منقطع کر کے نہ صرف ہمیں نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ایک ناقابل برداشت چیلنج کی طرح سامنے آتی ہیں۔ ہر غذائی مرکب کو خوراک کا حصہ بنا کر ہی خوش صحت غذا کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ پھل، سبزیاں، اناج، دودھ اور متعلقہ ڈیری کی اشیاء، چربی کے بغیر گوشت، فیٹس اور آئل یہ تمام چیزیں اپنی خوراک میں شامل کرنا بہت اہم ہے۔ ان میں سے کوئی بھی غذائی مرکب کو مکمل طور پر چھوڑ دینا انتہائی غلط ہے بشرطیکہ اس چیز سے جسم میں الرجی یا حساسیت پیدا ہوتی ہو۔ بجائے ان قدرتی اشیاء سے تعلق مضبوط ہونے کے دیگر بازاری اور مصنوعی طرز پر تیار شدہ اشیاء ہماری زندگی میں رائج ہو چکی ہیں۔ بعض لوگ ان کے برے اثرات سے واقفیت حاصل کرنے لگے ہیں مگر ذیادہ تر افراد ابھی بھی ان کے ذائقے کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ اشیائے خوردونوش ہمیں اس قدر مضبوطی سے اپنی گرفت میں لے چکی ہیں کہ ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ناممکنات میں سے محسوس ہونے لگا ہے۔ تاہم چند دن کڑوا گھونٹ پی کر ان کو طلب کو ختم کر کے قدرتی اجناس اور اشیائے خوردنی کی طرف بھی رغبت اختیار کی جاسکتی ہے؛ وہ اشیاء جو براہ راست زمین سے کسی مصنوعی طریقے سے متاثر ہوئے بغیر ہم تک پہنچتی ہیں۔

 

اعتدال اور توازن کسی بھی خوش صحت غذا کو ترتیب دینے کے اہم اجزا ہیں۔ ہمارے کھانے کے معمولات کی وجہ ہمارا معدہ ضرورت سے ذیادہ تناو کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایک بندے کو سرو کیے جانے والے پورشن کی مقدار بھی مجوزہ مقدار سے کافی ذیادہ ہوتی ہے نیز ہم اس سے بھی دو تین بار ذیادہ کھانے میں بھی گریز نہیں کرتے۔ ماہرین غذا کے مطابق پلیٹ میں آپکی مٹھی سے ذیادہ سالن نہیں ہونا چاہیے مزید یہ کہ کم از کم آدھی پلیٹ سبزی اور پھلوں پر مشتمل ہونی چاہئے۔ افسوس کہ یہ تجویز کردہ حقائق عوام الناس میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اپنے کھانے کی مقدار میں کمی پیشی کر کے توانائی بھی بڑھا سکتے ہیں اور اپنا وزن بھی گھٹا سکتے ہیں۔ 

 

لہذا اگر آپ متوازن غذا کھانا چاہتے ہیں تو آج ہی بازاری اشیاء کا استعمال ترک کر کے کم اور قدرتی اجزاء سے بھرپور اشیاء کو اپنے دسترخوان کی زینت بنائیں۔ ایک یا بہت ہی کم اشیاء پر مشتمل خوراک جیسا کہ ایک سیب یا سیب کا ساس کو اپنی زندگی کا معمول بنانا بے حد ضروری ہے۔ جتنے ذیادہ اشیاء آپ کی خوراک میں شامل ہوتے جائیں گے اتنا ہی مشکل اس بات کا اندازہ لگانا بھی ہوتا جائیگا کہ آپ کیا کھا رہے۔ لہذا کم اور قدرتی اجزا ہی ایک اچھی خوراک کا پیش خیمہ ہیں۔ راشن خریدتے ہوئے  کوشش کی جائے کہ سبزیاں، پھل، ڈیری کی اشیاء اور چربی کے بغیر گوشت کی خرید و فروخت کو فوقیت دی جائے اور بازاری اور مصنوعی اشیاء سے اجتناب کیا جائے۔ 

 

اس سب کے بعد کبھی کبھار چسکے کے طور پر کوئی اور چیز کھا لینا قابل قبول ہے بشرطیکہ اسے معمول مت بنا لیا جائے۔ اس چیز میں جتنا دھیان برتا جائے گا کہ آپ کیا کھا رہے ہیں اتنا ہی آپ صحت کی طرف گامزن ہوں گے۔ 

 

خوراک میں مزید تبدیلیوں کیلئے رابطہ کریں شفا فار یو کے ہونہار فزیشن سے اور جانئے کے بالخصوص آپ کیلئے انفرادی طور پر کیا بہتر ہے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.