ملٹیپل سکلروسس کیا ہے: علامات اور اقسام

ملٹیپل سکلروسس کیا ہے: علامات اور اقسام

Read in English

ملٹیپل سکلروسس ہمارے دماغ اور سینٹرل نروس سسٹم کو متاثر کرنے والی ایک بیماری ہے جس کی شدید نوعیت سے انسان بالکل معذوری اختیار کر سکتا ہے۔ ایم ایس میں دماغ سے جسم کے دیگر حصوں تک پیغام رسانی کا عمل خراب یا بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ 

اس مرض میں ہماری نروز کے اردگرد موجود ایک شیتھ جو کہ دماغ سے دیگر اعضاء تک پیغام رسانی کا عمل یقینی بناتی ہے خراب ہونے لگتی ہے اور یہ پیغام رسانی کا عمل خراب ہو جاتا ہے۔ اس کی اصل وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی مگر کئی ماحولیاتی اور وراثتی عوامل اس مرض کی وجہ بن سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کے خیال کے مطابق ایکویٹر سے دور ممالک کے افراد میں یہ بیماری ذیادہ پائی جاتی ہے چونکہ وٹامن ڈی اس مرض کو ہونے سے روکتی ہے۔ یہ براہ راست ماں باپ سے بچوں میں منتقل نہیں ہوتی مگر ماں یا باپ میں سے کسی ایک میں اس کی موجودگی بچوں میں امکانات کو 50 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔ علامات کو دیکھنے سے پہلے اس کی اقسام کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

 

ملٹیپل سکلروسس کی اقسام: 

اس بیماری کی تین اقسام ہیں جو کہ مختلف طرح ظاہر ہوتی ہیں: 

1۔ ریلیپسنگ ریمٹنگ ملٹیپل سکلروسس(آر آر ایم ایس): اس قسم میں انسان یہ بیماری انسان کو ایک خاص وقت کے لئے متاثر کرتی ہے جس میں علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں اور اس کے بعد جسم ریمیشن فیز میں چلا جاتا ہے جس میں علامات مکمل طور پر یا تھوڑی بہت بہتر ہو جاتی ہیں۔ ذیادہ تر افراد میں یہ بیماری اس شکل میں شروع ہو کر وقت کے ساتھ ساتھ دوسری شدید قسم میں منتقل ہو جاتی ہے۔ 

 

2۔ سیکنڈری پروگریسو ایم ایس: 

یہ موخر الذکر قسم کے 10 سے 20 شام بعد جنم لیتی ہے۔ اس قسم میں اعصابی علامات وقت کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کر لیتی ہیں اور اٹیکس کا کوئی واضح ٹائم نہیں ہوتا۔ 

 

3۔ پرائمری پروگریسو ایم ایس: 

یہ قسم عموما 40 سال یا اوپر کے افراد میں پائی جاتی ہے جبکہ دیگر اقسام کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہیں۔ اس قسم میں علامات ریمیشن فیز کی عدم موجودگی میں مسلسل شدت اختیار کرتی جاتی ہیں اور یہ متاثرہ شخص میں دیگر اقسام سے جلدی معذوری پیدا کر دیتی ہے۔ 

 

ایم ایس کی علامات: 

ابتدائی مراحل میں بیماری مندرجہ ذیل علامات کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے: 

۔ تھکاوٹ 

۔ چکر آنا 

۔ مثانے اور پاخانے کے مسائل 

۔ جسم میں درد اور چلنے پھرنے میں مسائل 

۔ نظر کے مسائل 

۔ ڈپریشن اور اینزائٹی 

یہ علامات آہستہ آہستہ مزید شدت اختیار کرتی جاتی ہیں اور متاثرہ شخص بہت ذیادہ اذیت میں زندگی گزارتا ہے۔ 

 

ایم ایس کی پیچیدگیاں: 

1۔ کاگنیٹو امپئیرمنٹس: اس میں انسان کا دماغی فنکشن خراب ہو جاتا ہے۔ یاداشت اور چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ 

2۔ سینسوری امپئیرمنٹس: 

اس میں پورا جسم سن ہو جاتا ہے یا اس میں خارش شروع ہو جاتی ہے۔ یہ علامات عارضی بھی ہو سکتی ہیں یا بعض اوقات یہ مستقل طور پر بھی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ 

3۔ وینس تھرومبوایمبولزم: 

ایم ایس سے متاثرہ افراد کی وینز میں خون کے لوتھڑے بننے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں بالخصوص ٹانگ کی وینز ذیادہ تر ان کا شکار ہوتی ہیں۔ 

 

اوپر درج علامات میں سے کسی کی موجودگی میں ہیلتھ کئیر پروفیشنل سے مشاورت لازمی کرنی چاہیئے۔ شفا فار یو کے ڈاکٹرز سے ابھی آن لائن گھر بیٹھے ٹائم بک کریں اور اپنے مسائل سے نجات پائیں۔ شفا فار یو کو آج ہی جوائن کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.