جلد کی قدرتی چمک کے لیے گلوٹا تھایون اور وٹامن سی کا استعمال اور اثرات

جلد کی قدرتی چمک کے لیے گلوٹا تھایون اور وٹامن سی کا استعمال اور اثرات

خوبصورت، نکھری ہوئی اور چمکدار جلد ہر دور میں خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ لیکن آج کے دور میں جلد کو خوبصورت رکھنا ایک challenge بن چکا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی، سورج کی مضر شعاعیں، غیر متوازن خوراک، اور ذہنی دباؤ جلد کو متاثر کرتے ہیں۔ ایسے میں کچھ قدرتی اجزاء ہماری مدد کر سکتے ہیں، جن میں گلوٹا تھیون اور وٹامن سی سرِفہرست ہیں۔ اس مضمون میں ہم جلد کی قدرتی چمک کے لیے گلوٹا تھیون glutathione اور وٹامن سی کا استعمال اور فوائد کے بارے میں جائیں گے۔

 گلوٹا تھیون کیا ہے؟

گلوٹا تھایون ایک قدرتیAntioxidant  ہے جو جسم کے cells میں پایا جاتا ہے۔ یہ جسم کو free radical  (نقصان دہ ذرات) سے بچاتا ہے، جو جلد کی قبل از وقت عمر رسیدگی aging اور رنگت کی خرابی کا سبب بنتے ہیں۔ گلوٹا تھیون کی وجہ سے جلد صاف، شفاف اور جوان نظر آتی ہے۔

 وٹامن سی کیا کردار ادا کرتا ہے؟

وٹامن سی ایک اہم وٹامن ہے جو جلد میں collagen کی پیداوار بڑھاتا ہے، جو کہ جلد کو لچکدار اور جوان رکھتا ہے۔ یہ جلد کو قدرتی چمک دیتا ہے، رنگت نکھارتا ہے اور سورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے۔ وٹامن سی جلد کے زخم بھرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 گلوٹا تھیون اور وٹامن سی کے جلد پر اثرات:

گلوٹا تھیون اور وٹامن سی جب ایک ساتھ استعمال کیے جائیں تو یہ ایک دوسرے کے اثرات کو بڑھاتے ہیں۔ ان کے چند نمایاں فوائد درج ذیل ہیں:

▪︎ جلد کی رنگت میں بہتری:

گلوٹا تھیون melanin کی پیداوار کو روکتا ہے، جس کی وجہ سے جلد کی رنگت نکھرتی ہے اور داغ دھبے کم ہوتے ہیں۔

▪︎ قدرتی چمک اور نرمی:

ان کے استعمال سے جلد نرم، تروتازہ اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

▪︎ Anti aging اثرات:

جھریاں، باریک لکیریں اور جلد کی کھنچاؤ کم ہو جاتا ہے، اور جلد زیادہ جوان دکھائی دیتی ہے۔

▪︎ سورج کی شعاعوں سے تحفظ:

وٹامن سی جلد کو سورج کی UV شعاعوں سے بچاتا ہے اور suntane کے اثرات کم کرتا ہے۔

▪︎ جلد کی صفائی اور زہریلے مادوں کا اخراج:

گلوٹا تھیون جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

 استعمال کا طریقہ

گلوٹا تھیون اور وٹامن سی کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے:

▪︎ خوراک کے ذریعے:

ان اجزاء کو supplements اور انجیکشن کی صورت میں لیا جا سکتا ہے، لیکن کسی ماہر سے مشورہ ضروری ہے۔

▪︎ قدرتی ذرائع:

وٹامن سی مالٹے، لیموں، آملہ، کیوی اور سبز پتوں والی سبزیوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

▪︎ کریم اور serum:

مختلف کریمیں اور serum دستیاب ہیں جن میں یہ اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ باقاعدہ استعمال سے واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔

 احتیاط:

اگرچہ گلوٹا تھیون اور وٹامن سی عام طور پر محفوظ ہیں، لیکن ہر شخص کی جلد مختلف ہوتی ہے۔ لہٰذا کسی بھی نئی product یا supplements کے استعمال سے قبل ماہر جلد یا ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔

 گلوٹا تھیون اور وٹامن سی وہ قدرتی خزانے ہیں جن سے جلد کی چمک، نرمی اور صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ نہ صرف جلد کی رنگت کو نکھارتے ہیں بلکہ جھریوں، داغ دھبوں اور سورج کے نقصانات سے بھی بچاتے ہیں۔ اگر آپ جلدی خوبصورتی کے لیے ایک محفوظ، مؤثر اور قدرتی حل چاہتے ہیں تو ان دونوں اجزاء کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ ضرور بنائیں۔

 

Recommended Packages

Sara Shoukat Ali

MS in molecular biology & currently working in Queen Mary College as a lecturer