کون سے وٹامنز اور غذائیں آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہیں؟

کون سے وٹامنز اور غذائیں آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہیں؟

 

 

آنکھیں ہمارے جسم کا سب سے قیمتی حصہ ہیں اور ان کی صحت برقرار رکھنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ جدید طرزِ زندگی اور اسکرینز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آنکھوں کے مسائل جیسے کمزور نظر، خشک آنکھیں، اور بینائی میں کمی عام ہو گئی ہے۔ خوش قسمتی سے، ہم اپنی خوراک میں چند خاص وٹامنز اور غذائیں شامل کرکے آنکھوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کون سے وٹامنز اور غذائیں بینائی کے لیے سب سے زیادہ مفید ہیں۔

 آنکھوں کے لیے ضروری وٹامنز اور ان کے فوائد 

 ▪︎وٹامن اے (Vitamin A)

وٹامن اے بینائی کو تیز رکھنے کے لیے بنیادی وٹامن ہے۔ یہ روشنی میں دیکھنے اور رات کے وقت بہتر نظر کے لیے ضروری ہے۔

▪︎ قدرتی ذرائع

گاجر

شکرقندی

پتے والی سبزیاں (پالک، میتھی)

دودھ اور انڈے

 ▪︎وٹامن سی (Vitamin C )

وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آنکھوں کے ٹشوز کو نقصان سے بچاتا ہے اور موتیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

▪︎ قدرتی ذرائع:

مالٹا، کینو

لیموں

اسٹرابیری

شملہ مرچ

 ▪︎وٹامن ای (Vitamin E)

وٹامن ای آنکھوں کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے، جو بڑھتی عمر کے ساتھ بینائی کو متاثر کرتے ہیں۔

▪︎ قدرتی ذرائع:

بادام

سورج مکھی کے بیج

اخروٹ

زیتون کا تیل 

 ▪︎وٹامن ڈی (Vitamin D)

وٹامن ڈی آنکھوں کے انفیکشن سے بچاؤ اور سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قدرتی ذرائع:

سورج کی روشنی

مچھلی

انڈے کی زردی 

 ▪︎ بیٹا کیروٹین (Beta Carotene)

بیٹا کیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہو کر آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

▪︎ قدرتی ذرائع:

گاجر

کدو

آم 

 آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین غذائیں

گاجر کا جوس

مچھلی کا سالن

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، میتھی وغیرہ

•  پھل (پپیتا، آم، بیر)

ڈرائی فروٹ میں بادال، اخروٹ

کلیجی کا سالن

السی کے بیج

آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری معدنیات (mineral)

زنک (Zinc): وٹامن اے کو آنکھوں تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔

ذرائع: گوشت، دالیں، بیج۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز(omega 3 fatty acid): آنکھوں کی خشکی اور retina کے لیے مفید۔

ذرائع: مچھلی، اخروٹ، السی کے بیج۔

 آنکھوں کی حفاظت کے لیے اہم طریقے:

•  روزانہ 8 گلاس پانی پئیں۔

کمپیوٹر یا موبائل کا استعمال بلاضرورت نا کریں۔

دھوپ میں نکلتے وقت سن گلاسز کا استعمال کریں۔

متوازن غذا کھائیں اور دھوئیں سے بچیں۔

 بینائی کی حفاظت کے لیے وٹامنز اور غذائیں سب سے بڑا ہتھیار ہیں۔ اپنی روزمرہ خوراک میں گاجر، مچھلی، پھل اور ڈرائی فروٹ شامل کریں۔ یہ قدرتی خوراک آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھے گی اور نظر کو تیز کرے گی۔

 

 

Recommended Packages

Sara Ali

Sara Ali