خواتین اوسٹیو ارتھرائٹس کا زیادہ شکار کیوں ہیں؟

خواتین اوسٹیو ارتھرائٹس کا زیادہ شکار کیوں ہیں؟

 

اوسٹیو ارتھرائٹس کیا ہے؟

اوسٹیو ارتھرائٹس گٹھیا کی سب سے عام شکل ہے۔ یہ ایک دائمی  جوڑوں کی بیماری ہے جو زیادہ تر درمیانی اور بڑی عمر کے بالغ افراد کو متاثر کرتی ہے۔ اوسٹیو ارتھرائٹس جوڑوں کے کارٹلیج کے ٹوٹنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ کسی بھی جوڑ میں ہوسکتا ہے، لیکن یہ اکثر ہاتھوں، گھٹنوں، کولہوں یا ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتا ہے

اوسٹیو ارتھرائٹس عام طور پر انگلیوں، کندھوں کو, ریڑھ کی ہڈی،  گردن یا کمر کے نچلے حصے میں کولہوں اور گھٹنوں  کو متاثر کرتا ہے. 

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین کو اوسٹیو ارتھرائٹس کی وجہ سے جوڑوں کے درد اور سختی کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، شواہد بتاتے ہیں کہ:

50 سے 60 سال کی عمر کی خواتین میں اسی عمر کے مردوں کے مقابلے میں ہاتھ کی ہڈیوں کے درد کا امکان 3.5گنا  زیادہ ہوسکتا ہے۔

 ● مردوں کے مقابلے خواتین میں گھٹنے کے اوسٹیو ارتھرائٹس کا امکان 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

● مردوں کے مقابلے خواتین میں ہپ اوسٹیو ارتھرائٹس ہونے کا امکان 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

جب اوسٹیو ارتھرائٹس کی بات آتی ہے تو مردوں اور عورتوں میں اتنا فرق کیوں ہے؟ تین ممکنہ وجوہات ذیل میں بیان کی

1. ہارمونز  کی سطح میں تبدیلی 

خواتین میں اوسٹیو ارتھرائٹس کی حساسیت ہارمون کی سطح سے متعلق ہو سکتی ہے۔ ماہواری periods  کے دوران ہارمون کی سطح میں اتار چڑھاؤ آتا ہے اور رجونورتی menopause کے دوران بدل جاتا ہے۔

2.  ماہواری اور  جوڑوں میں سستی

ماہواری کے بعض مراحل کے دوران ہارمون کی سطح میں اضافہ جوڑوں کی سستی کو بڑھا سکتا ہے، جس کا تعلق جوڑوں کے عدم استحکامinstability  اور چوٹ injury سے ہوتا ہے۔ 

3. ۔ مردوں اور عورتوں کے بایومکینکس میں فرق 

عورتوں اور مردوں کے جوڑ ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن ان میں پٹھوں میں فرق ہوتا ہے یہ اختلافات خواتین کے کھڑے ہونے، چلنے اور دوڑنے کے انداز کو بدل دیتے ہیں۔

مردوں کے مقابلے خواتین میں گھٹنے  kneeکا ٹوٹنا بہت زیادہ ہےکیونکہ خواتین کے گھٹنوں میں مردوں کے گھٹنوں سے کم کارٹلیج  cartilageہوتا ہے۔

 خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ موٹے یا انتہائی موٹے ہونے کا امکان رکھتی ہیں (35٪ کے مقابلے میں 40.4٪)۔ موٹاپا اوسٹیو ارتھرائٹس کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اوسٹیو ارتھرائٹس کی علامات:

● درد اور سختی جو تھوڑی دیر کے لیے جوڑ کو حرکت نہ دینے کے بعد خراب ہو جاتی ہے۔

●  متاثرہ جوڑ کو حرکت دینے میں دشواری

● جوڑوں میں سوجن اور سوزش۔

●  جوڑوں کی سختی، جو عام طور پر 30 منٹ سے بھی کم رہتی ہے، صبح کے وقت یا کچھ وقت آرام کرنے کے بعد یہ محسوس کرنا کہ جوڑ ڈھیلا یا غیر مستحکم ہے۔

عوامل آپ کے لیے بیماری کے بڑھنے کا امکان پیدا کر سکتے ہیں، بشمول:

●  ایجنگ اور موٹاپا

● جوڑوں میں چوٹ یا سرجری کی ہسٹری۔

● خاندان میں اوسٹیو ارتھرائٹس کا پایا جانا۔

● جوڑوں کی بار بار حرکت سے کثرت سے استعمال۔ 

اوسٹیو  ارتھرائٹس  کا علاج:

● درد کو کم کرنے والی ادویات استعمال

خاص قسم کی ورزشیں ۔

 فزیکل تھراپی physical therapyپٹھوں کو مضبوط کرنے کی مشقوں کے ساتھ، درد والے جوڑوں کو گرم اور سرد کمپریس compressکرنا، جوڑوں کا سیال fluid نکالنا، جوڑوں میں ادویات کا انجیکشن  لگانا، اور بیساکھی یا چھڑی  کا استعمال  کرنا

● ایسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں جن سے جوڑوں کے درد میں اضافہ ہو، جیسے جاگنگ یا زیادہ اثر والی ایروبکس۔

مزید معلومات اور آن لائن مشاورت کے لیے برائے مہربانی www.shifa4u.com  پرجائیں۔

Recommended Packages

Sara Shoukat Ali

MS in molecular biology & currently working in Queen Mary College as a lecturer