یوگا کے فوائد

یوگا کے فوائد

یوگا کی تکنیک قدیم زمانے سے چلتی آ رہی ہے۔ یہ مختلف اقسام کی سانس کی مشقوں سمیت ریاضت اور خاص طرح کے اٹھنے بیٹھنے کے طریقوں پر مشتمل ہے۔ یہ نفسیاتی اور جسمانی دونوں طرح کے فوائد مہیا کرتی ہے۔ چاہے آپ کسی نفسیاتی مسئلے کا شکار ہیں یا کسی سرجری کے بعد ریکوری کی طرف گامزن ہیں یا آپ کسی دیرپا بیماری میں مبتلا ہیں تو یوگا آپ کے علاج کی رفتار کو بہت تیز کر دے گا۔ ہر عمر کا شخص یوگا سے مستفید ہو سکتا ہے خواہ آپ 5 سال کے ہیں 85 سال کے! آئیے یوگا کے چند فوائد کی بات کرتے ہیں: 

طاقت اور لچک

یوگا کے مختلف انداز اور پوزز ہماری چھاتی کے اوپری حصے کو مضبوط بناتے ہیں جبکہ ایسے پوز جن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے وہ ہمارے پیٹ اور ٹانگوں کے پٹھوں کو تقویت بخشتے ہیں۔ بہت سی یوگا کی ورزشوں میں پٹھوں کو کھچاوء دے کر سٹریچ کیا جاتا ہے۔ ایسے مشقوں کو اثر ظاہر کرنے میں تقریبا 8 ہفتے لگ جاتے ہیں اور ان سے مسلز کی ٹون بھی بڑھ جاتی ہے۔ 

سٹریس مینیجمنٹ

یوگا ہمارے سٹریس ہارمون یعنی کارٹیسول کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے ہماری نفسیاتی صحت اور سٹریس جیسے مسائل میں کافی بہتری آ جاتی ہے۔ 

ہم اپنی زندگی کی کوالٹی کو یوگا اور ریاضت کے ذریعے بہت بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ دونوں مشقیں ہمارے جسم اور دماغ میں ایک ربط قائم کر کے ہمیں پرسکون احساس دلاتی ہیں۔ 

دل اور شریانوں کی صحت 

دل ہمارے جسم کا سب سے اہم عضو ہے۔ یہ خون کے ذریعے پورے جسم کو آکسیجن مہیا کرتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خون سے باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ 

یوگا کے پوز جیسا کہ ڈاون وارڈ ڈوگ پوز کے ذریعے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک جیسے امراض کی شرح میں کمی آ جاتی ہے۔ اس سے ہمارے خون میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں ذیادتی اور ایل۔ڈی۔ایل میں کمی بھی پیدا ہوتی ہے جو مزید فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ دل کے امراض کے بارے میں مشاورت کیلئے آپ شفا فار یو کے آن لائن پلیٹ فارم سے ابھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ 

نفسیاتی صحت 

نفسیاتی صحت کے علاج میں یوگا کو بھی دیگر ادویات کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے مثال کے طور پر ڈپریشن کے مرض میں اس کا اہم کردار ہے۔ یوگا میں سانس کی مشقوں کے ذریعے کارٹیسول اور اے۔سی۔ٹی۔ایچ میں کمی جبکہ سیروٹونن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہارمون میں اتار چڑھاو ڈپریشن میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

خوراک کے بارے میں باخبر رہنا: 

صحت مندانہ خوراک کی عادت کھانے سے متعلق مسائل جیسا کہ ایک دفعہ میں بہت ذیادہ خوراک استعمال کرنا اور ڈپریشن جیسے امراض میں خاصہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ یوگا کی مدد سے انسان میں حاضر دماغی پیدا ہوتی ہے اور انسان لمحہ موجود کو باخبر ہو کر گزار سکتا ہے۔ مائنڈ فل ایٹینگ سے مراد صرف اپنی خوراک کے بارے میں باخبر ہو کر اس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے بعد خوراک کا استعمال کرنا ہے۔ اس سے حقیقت میں بھوک کا اندازہ ہوتا ہے اور انسان محض تب ہی خوراک کا استعمال کرتا ہے۔ اس طرح انسان کے شوگر لیولز بھی قابو میں رہتے ہیں اور وزن بھی آئیڈیل! 

بہترین نیند: 

ہمارے نیند کا سلسلہ جسے سرکیڈین ردم کہتے ہیں کئی بیماریوں سے جڑا ہوتا ہے۔موٹاپا، بلڈ کینسر لمفوما، ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن تمام اسی سلسلے میں خرابی کے باعث جنم لیتے ہیں۔ 

یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے سے میلاٹونن کے لیولز میں ربط پیدا ہو جاتا ہے اور ہمارے سوچنے جاگنے کے نظام میں بہت بہتری ہو جاتی ہے۔ اس طرح انسان آرام سے رات کو جلدی سو جاتا ہے اور صبح تر و تازہ ایک نئے دن کا آغاز کرتا ہے۔ 

دیرینہ درد سے نجات 

بہت سے امراض میں سرجری یا علاج کے بعد بھی لاکھوں افراد کئی سالوں، مہینوں یا صدیوں تک درد کا شکار رہتے ہیں۔ 

یوگا کی مشقیں اس طرح کے دیرپا درد میں کمی لے آتی ہیں جیسا کہ آرتھرائٹس کے مریضوں میں یوگا کے ذریعے گھٹنوں کے درد میں کافی بہتری آ جاتی ہے۔ اسی طرح کارپل ٹنل سنڈروم کے مرض میں یوگا کے آٹھ ہفتوں پر کافی بہتری آ جاتی ہے اور انسان کی مٹھی بند کرنے کی صلاحیت بھی کافی حد تک ٹھیک ہو جاتی ہے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.